پاکستان

آئی ایس او کے زیراہتمام متحدہ طلباء محاذ کی پریس کانفرنس

آئی ایس او کے تحت متحدہ طلبہ محاذ کی اہم کانفرنس مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں تمام طلبہ تنظیموں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت متحدہ طلبہ محاذ کی اہم کانفرنس مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی۔

جس میں تمام طلبہ تنظیموں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں تمام رہنماؤں نے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں امریکی سامراج کے خلاف جاری تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں نیز احتجاجی مظاہرے اور سیمینارز کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کو فلسطین سمیت مقبوضہ علاقوں پر ایک ہی مؤقف اختیار کرنا چاہیئے۔

مسئلہ فلسطین کے حل تک غاصب اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے اسلامی ممالک کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

غزہ کی حمایت میں طلباء کی یہ تحریک امریکی یونیورسٹیوں سے شروع ہوئی اور اس نے یورپ کی یونیورسٹیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر؛ امریکہ کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی

تحریک نے دنیا پر یہ بھی ثابت کردیا کہ انسانی حقوق کے علمبردار امریکی سامراج اپنے نعروں میں کھوکھلے ہیں اور امریکی سامراج کا چہرہ دنیا پر آشکار ہوگیا۔

بے گناہوں کے خون بہانے اور صہیونیوں کو تشدد سے روکنے کے لئے غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔

رفع میں ہونے والے اسرائیلی تشدد اور مظالم کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

طلبہ رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں کردار ادا کرے۔

تاکہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ کے نتائج سے دوچار ہونے والے فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی ممکن ہوسکے۔

مظلومین کے حامیوں کی حمایت میں تحریک کو مکمل سپورٹ اور مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کیلئے ہر پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button