کراچی:ڈکیتی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کا الزام شیعہ تنظیم پر تھوپنا افسوس ناک ہے،شیعہ قائدین

17 مئی, 2024 07:31

شیعیت  نیوز:گزشتہ کئی ماہ کے دوران کراچی میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔

مختلف واقعات میں ہلاک  ہونے والوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد بھی  ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔

ہلاک دہشتگردوں کا الزام  ایک شیعہ تنظیم سے جوڑدیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  جب سے  پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت برسراقتدار میں آئی ہیں  شیعہ عزاداروں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

اداروں میں موجود کالی بھیڑیں  اب دہشتگردوں کی ہلاکتو کا الزام ایسی شیعوں جماعت سے منسوب کر رہے ہیں جس کا پاکستان میں کوئی وجود ہی نہیں

یہ بھی پڑھیں: کراچی:امریکی قونصلیٹ کے باہر فسلطین کے حق میں احتجاج پرگرفتار طلبا رہا ہوگئے

کالعدم جماعتیں ملک اور اسلام دشمن ہیں ۔پاکستان کے اداروں اور  افسران پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے قاتلوں کو ایک مسلک سے منسوب کئے جانا  افسوس ناک عمل ہے ۔

شیعہ قائدین نے موقف اختیار کیا ہے کہ مدافعان حرم کی محافظت کرنے والی تنظیم سے دہشتگردانہ کاروائیاں منسوب کرکے عزاداروں کے جزبات کو ٹھیس پہنچائی  گئی ہے۔

پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں ۔مٹھی بھر تکفیریوں نے پاکتان کے امن کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے ۔

فرقہ واریت کا ناسور  ہر پاکستانی کا دشمن ہے  دہشتگردوں کا ڈکیتی کے واقعات میں مارا جانا اور اچانک اسے شیعہ تنظیم سے منسوب کرنا ملت تشیع پاکستان کے خلاف سازش ہے ۔

12:12 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top