اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے کمانڈ سینٹر پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز:لبنانی ذرائع نے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے میزائل حملے میں مقبوضہ کفر شوبا کی بلندیوں میں صیہونی فوجی مرکز سماقہ کو نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے مغربی الجلیل کے نطوعہ قصبے میں جنگی خطرے کے سائرن کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسماعیل ہنیہ کا عراقی اعلیٰ رہنما سے رابطہ، فلسطین کی حمایت پر اظہار تشکر

دوسری طرف صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ مغربی الجیل کے قصبے نطوعہ میں خطرے کے سائرن بجنے سے پہلے علاقے میں ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی گئی۔

لبنان کی حزب اللہ نے نطوعہ قصبے میں صہیونی دشمن کے نئے قائم کردہ کمانڈ سینٹر کو براہ راست نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

ادھر لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اپنے ایک اور مجاہد "حسین احمد ہمدان” عرف ہادی کی شہادت سے آگاہ کیا ہے جو بیروت کے جنوبی علاقے برج البراجنہ کے رہائشی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button