اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسماعیل ہنیہ کا عراقی اعلیٰ رہنما سے رابطہ، فلسطین کی حمایت پر اظہار تشکر

شیعیت نیوز:فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے عراقی سیاسی جماعت الفتح کے سربراہ ہادی العامری سے ٹیلفون پر رابطہ کیا۔

ٹیلفونک گفتگو کے دوران اسماعیل ہانیہ اور ہادی العامری نے غزہ کے تازہ ترین حالات اور صہیونی حکومت کے حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عراقی مزاحمت کا ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ

اس موقع پر اسماعیل ہانیہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور عراقی مقاومت اسلامی کی جانب سے فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق ہمیشہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے طوفان الاقصی کے دوران فلسطینی مجاہدین کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مقاومت کی شاندار حکمت عملی کی وجہ سے صہیونی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button