اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری سید الشہدا کے تقدس کی پامالی قابل مذمت ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

ذاکرِ اہلبیت کی بھی ہمارے نزدیک بہت اہمیت ہے اس کو اس اندازسے پیش کرنا کہ عزاداری کا تقدس پامال ہو یقینا یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پر اپنے موقف میں کہا ہے کہ ملک کے اہم واقعہ کو بھونڈے انداز میں پیش کیا گیا۔

عزاداران سید الشہداء عزاداری کو عبادت سمجھتے ہیں،مصائب،فضائل مرثیہ کو ہم سب عبادت سمجھتے ہیں۔

ذاکرِ اہلبیت کی بھی ہمارے نزدیک بہت اہمیت ہے اس کو اس اندازسے پیش کرنا کہ عزاداری کا تقدس پامال ہو یقینا یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈیبلیو ایم کی قرار داد پر یوم القدس سرکاری سطح پرمنانے کا فیصلہ پاکستانیوں کے جزبات کی ترجمانی ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

ویڈیو میں مصائب اہل بیت کا تمسخر اڑایا گیا ہے۔

۔وائرل ویڈیو میں مرثیہ،دعا کا مذاق اڑاگیا ہے۔

 ویڈیو بنانے والے محبان اہل بیت سے عذر خواہی کریں اور اسکے بعد خدا کی بارگارہ میں معافی مانگیں اور توبہ کریں، آئندہ ایسی حرکات سے پرہیز کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button