اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈیبلیو ایم کی قرار داد پر یوم القدس سرکاری سطح پرمنانے کا فیصلہ پاکستانیوں کے جزبات کی ترجمانی ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

روز شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر مظلوموں کی حامی اور عالمی استعمار مخالف مجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی سے پہلی قرارداد بھی مظلومین کیلئے قومی اسمبلی سے پاس کروائی۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کی۔

روز شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر مظلوموں کی حامی اور عالمی استعمار مخالف مجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی سے پہلی قرارداد بھی مظلومین کیلئے قومی اسمبلی سے پاس کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی قرار داد قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے مطالبہ پر منظور

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ، اسرائیل اور عالمی استکبار دشمنی اور فلسطینیوں کی حمایت کو کبھی ترک نہیں کریں گے۔

جمعۃ الوداع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی قرار داد اور تجویز پر ایوان کے اراکین کی منظوری سے حکومتی سطح پر یوم القدس منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

پاکستان کا ہر مسلمانوں فلسطینی عوام کا پشتبان ہے خون کے آخری قطرے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button