پاکستان کی اہم خبریں

اپوزیشن لیڈر کی امریکی سفیر سےملاقات،مداخلت برداشت نہیں کریں گے، عمر ایوب

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے وفد کے ہمراہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نےکہا کہ دفتر خارجہ کے ذریعے امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کا کہا گیا تھا، ہم نے اس ملاقات کے لیے آج وقت دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ” نجات غزہ ” مہم کے تحت بڑا اجتماع اور علامتی دھرنا

عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر اور پولیٹیکل آفیسر ملاقات میں موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف نے امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی پربات کی۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ امریکی سفیر سے براہ راست بات کی ہے کہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ہم نے بارہا کہا کہ یہ پاکستان کے اندرونی مسائل ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ملک میں رول آف لا ہونا چاہیے جس سے سرمایہ کاری آئےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button