پاکستان کی اہم خبریں

اسلام آباد میں ” نجات غزہ ” مہم کے تحت بڑا اجتماع اور علامتی دھرنا

اسلام آباد میں "نجات غزہ” مہم کے تحت دھرنے میں یونیورسٹی طلبا، اور سیول سوسائٹی کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ دھرنا ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاؤس‎ کے سامنے دیا گیا اور اس میں شرکت کرنے والوں نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حماس اور دیگر مزاحمتی فلسطینی گروہوں کی مجاہدت کی ٹھوس حمایت کا اعلان کیا ۔

اسلام آباد میں فلسطین کی حمایت میں علامتی دھرنے پر بیٹھنے والوں نے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہمہ گیر اور جامع سمجھوتہ چاہتے ہيں ،اسماعیل ہانیہ

دھرنے سے خطاب میں مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے اسرائيلی حکومت اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈالا جائے۔

اور امریکا، برطانیہ، مصر، سعودی عرب نیز متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں کے کمزور موقف پر پاکستانی عوام کے احتجاج سے، پاکستان کے سفیروں کے توسط سے ان ملکوں کی حکومتوں کو مطلع کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button