پاکستان

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جی بی حکومت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے باقاعدہ جی بی حکومت میں عوامی نکات اور اہم مسائل کے حل کی روشنی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ وزیر اعلی گلگت، بلتستان محترم جناب حاجی گلبر خان سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جی بی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی کی روشنی میں اہم بات چیت ہوئی۔

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے عوامی نکات اور اہم مسائل کے حل کی روشنی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اجمیر میں تحفظ جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد؛ جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

سب سے پہلے زمینوں کے معاوضے کے چیک بھی حقداروں کو تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، گلگت، بلتستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام علامہ شیخ مرزا علی ممبر جی بی اسمبلی جناب ایوب وزیری و دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button