دنیا

اجمیر میں تحفظ جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد؛ جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

اجمیر میں البقیع آرگنائزیشن و تنظیم مشن اہل بیت کی جانب سے مدینہ منورہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ علیہا السلام کے روضے کی تعمیر نو کے لیے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں دانشوران اور علماء کرام کے علاوہ غیر مسلم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

شیعیت نیوز : راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی مشہور و معروف خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں تحفظ جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر البقیع آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق بدر اور صوفی اسلامک بورڈ کے صدر جناب منصور خان اور مشن اہل بیت کے چیف سید فضل معین چشتی نے کہا کہ اس کانفرنس کا اصل مقصد جنت البقیع میں سو سال قبل توڑی گئی حضرت سیدہ بی بی فاطمہ الزہرا طیبہ شہزادی کونین کی مزار مبارک کو مکمل تعمیر نو کی آواز بلند کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں ملک بھر کے نامور شخصیات نے اہل بیت سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مزار زہرا کو دوبارہ تعمیر نو کرانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام اب جلد سے جلد شروع کر دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج اس روحانی سفر کی برکتوں سےبہترین استفادہ کریں، محمد باقر

اس کانفرنس میں مجلس علمائے ہند کے سربراہ مولانا کلب جواد نقوی، مولانا سید منتظر مہندی، محمد علی قادری، سید حبیب احمد الحسینی، امن عباس، علی قادری، کامران حیدر، مطلوب مہدی، پنجابی صوفی راج زین، توشار گاندھی، سوامی سارنگ، سندیپ پانڈے سمیت دیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انجمن سید زادگان کے سابق صدر سید معین حسین چشتی، سابق سیکرٹری سید واحد حسین انگارہ شاہ، سید غفار کاظمی، سید راحت موتی والا سمیت خدامین خواجہ بھی موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button