پاکستان

موجودہ دور میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافتی کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا : مشکل حالات میں صحافیوں کا کرادر قابل تحسین جو اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر سچ کو عوام کے سامنے لانے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں۔

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کوکنسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے 3 مئی یوم آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافتی کمیونٹی کے نام پیغام  جاری کیا۔

صحافت ایک اہم ذمہ داری ہے جس کا ہدف عوام کی رہنمائی کر نا ، لوگوں تک درست حقائق اور سچ پہنچاناہے ، ہر قسم کے تعصبات ، بے جا طرف داری اور ہر قسم کی جانبداری سے مبرا ہو تے ہوئے تمام معلومات فراہم کرنا ہے۔

دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں لاتعداد ہیں۔

اس دن کا مقصد عالمی سطح پرصحافتی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کا حصول بھی ہے جس میں آزادی صحافت میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا سدباب کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشتگرد مسلسل قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اہلسنت عالم دین یسٰین قادری

 فلسطینی صحافیوں نے جانوں کی پرواکئے بغیر جس طرح مظلوموں کی آواز کودنیا تک پہنچایا اور رائے عامہ ہموار کی وہ خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

آزادی صحافت بنیادی حقوق میں سے ہے اس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاسکتی اورنہ ہی لگانی چاہیے۔

آج صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد اور حقیقی تقاضا بھی یہ ہے کہ صحافتی برادری کو صحافی ذمہ داریاں ادا کرنے میں آزادی حاصل ہو ، ان کے جائز حقوق کا تحفظ ہو۔

موجودہ دور میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے اس کی اہمیت کو کبھی بھی کسی بھی صورت فراموش یا کم نہیں کیا جا سکتا۔

صحافت کو انسانی زندگی کو بامقصد بنانے میں کر دار ادا کر نے کیلئے اخلاقیات کو اجاگر کرنے اور پھیلانے میں اپنا پورا زور صرف کر نا چاہیے، یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button