پاکستان

تکفیری دہشتگرد مسلسل قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اہلسنت عالم دین یسٰین قادری

اہلسنت عالم دین، مولانا یٰسین قادری نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ بتایا کہ تکفیریت، و دہشت پسند گروہ مسلسل قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

شیعیت نیوز : اہلسنت عالم دین، مولانا یٰسین قادری کی صحافی اویس ربانی کے پروگرام کی ایک ویڈیو نشر ہونے پر ایک طوفان بدتمیزی اٹھا تھا۔

اہلسنت عالم دین کا افضلیت مولا علیؑ بیان کرنا، تکفیریوں کے گلے کی ہڈی بن گیا تھا۔

جس کے بعد ان پر گستاخی و توہین کے فتوے لگائے گئے۔

اس سے پہلے مولانا یٰسین قادری یہ بیان دے چکے ہیں کہ اس پروگرام کے آغاز میں ہی میں اس بات کا حلف دے چکا تھا کہ کسی کی توہین کرنا میرے وہم و گمان میں بھی نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ تکفیریت پسند گروہ کے پاس دلائل نہیں ہوتے جس کے بعد ان کے پاس واحد حل ہوتا ہے اہل علم کو رستے سے ہٹانا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود ڈومکی کی ڈی سی کوئٹہ سے ملاقات

انہوں نے اپنے گزشتہ بیان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی متنبہ کیا تھا۔

گزشتہ رات انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی کہ انہیں ایک مخصوص نمبر سے مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

تاکہ ملک پاکستان میں امن اور اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button