پاکستان

علامہ مقصود ڈومکی کی ڈی سی کوئٹہ سے ملاقات

ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ میں بدامنی کے واقعات پر تشویش ہے۔ مجرموں کا تعاقب کرکے عوام کو پرامن ماحول دیا جائے۔

شیعیت  نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلخصوص ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ ڈیم کے علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انتظامیہ وارداتوں پر قابو پانے کے لئے مجرموں کا تعاقب کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے۔

چوری ڈاکے کی وارداتوں پر قابو پانا ضروری ہے۔

خصوصاً ہزارہ ٹاؤن اور کرخسہ میں بدامنی کے واقعات پر تشویش ہے۔

مجرموں کا تعاقب کرکے عوام کو پرامن ماحول دیا جائے۔

منشیات کے بیوپاری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں، جبکہ پولیس اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

منشیات کے بیوپاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی لاہور میں آئی ایس او کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ 15 مئی بروز بدھ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے۔

حکومت منشیات کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن اہم معاشرتی مسائل کی آپ نے نشاندہی کی ہے، ان پر اقدام ہوگا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر کو ڈاکٹر در شہوار احمدزئی کی کتاب سیرت امام حسین علیہ السلام اور مولانا مفتی نظام الدین شامزئی کی کتاب عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button