اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی صدر کا استقبال کرنے والے وزیر ریاض حسین پیر زادہ کے قتل کا منصوبہ ناکام

پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں پہلے سے موجود کالعدم دہشت گرد جماعت کے دو دہشت گرد  عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زی عرف اسداللہ خراسانی کو نشاندھی کےلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ لے جا رہا تھا

شیعیت نیوز:۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی پہاولپور کے ہاتھوں اس وقت مارے گئے جب وہ اپنے ساتھیوں کی نشاندہی کےلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ جا رہے تھے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں پہلے سے موجود کالعدم دہشت گرد جماعت کے دو دہشت گرد  عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زی عرف اسداللہ خراسانی کو نشاندھی کےلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ لے جا رہا تھا

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دشمنوں کو مایوسی ہوگی،ریاض حسین پیرزادہ

جب ایک جگہ پر اس کے ساتھیوں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جس سے دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کا منصوبہ بنا چکا تھا

جب کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس حادثے میں سیکورٹی فورسز کے کسی جوان کی شہادت یا زخمی ہونے کی خبر نہیں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button