اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام

ترجمان نے کہا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا.

 شیعیت نیوز: ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کی جھنگی چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے پہلے سے چوکنا جوانوں نے 3 گھنٹے تک لڑتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

 ترجمان پولیس نے بتایا کہ حملے میں جھنگی چوکی پر تعینات 7 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا.

دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈگرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، دہشتگرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے تعینات اہلکاروں کویر غمال بنانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری ٹولے کی پریس کانفرنس،مکتب تشیع کو کھلی دھمکیاں

ترجمان پولیس کے مطابق زخمیوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران، کانسٹیبلز عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنااللہ اور ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل ہیں جبکہ شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button