پاکستان

ایم ڈبلیو ایم ضلع کرم کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد

مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے ضلعی آفس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء نے تنظیم کی ضرورت اور مراحل و منصوبہ بندی پر گفتگو کی۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے ضلعی آفس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

شرکاء اجلاس نے تنظیم سازی کے حوالے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کئی عناصر کا مجموعہ ایک ہو کر مربوط طریقے پر کام کرتا ہے اسے نظام کہتے ہیں۔

تنظیم سازی ایسا طریقہ کار ہے جس میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک مربوط نظام کے تحت مل جل کر کام انجام دیا جاتا ہے۔

یعنی تنظیم سازی کے معنی انفرادیت کو اجتماعیت کی شکل دے کر ترقی کے رشتے سے منسلک کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی قیادت ایک عظیم نعمت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

رہنماوں کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی میں منصوبہ بندی ایک بنیادی اساس ہے۔

منصوبہ بندی سے مراد ایسے امور کا خاکہ تیار کرنا ہوتا ہے جس کو انجام دینا ہو اور ان طریقوں کو معلوم کرنا ہے جس سے مطلوبہ مقاصد حاصل ہو سکیں۔

منصوبہ بندی میں بنیادی طور پر حصول مقاصد کے حوالے سے یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔

کون کرے گا، کیسے کرے گا، کب اور کہاں کرنا ہے؟ اس میں ان امور کو طے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button