پاکستان

رہبر معظم کی قیادت ایک عظیم نعمت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ جو بھی آپ سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ قم المقدسہ پرایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے لوگوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شخصیت سے اپنے بھرپور عشق اور عقیدت کا اظہار کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔

جو بھی آپ سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی۔

یہ بھہ پڑھیں : پاکستان میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

اگر یمن، حماس اور حزب اللہ والے امریکہ کے ساتھ مل جاتے تو عزت کے بجائے یہ کمزور اور ضعیف ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت میں عزت ہے۔

ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

سیمینار کے بعد بڑی دیر تک لوگ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مل کر انہیں سینیٹر بننے کی مبارکباد دیتے رہے اور مجلس وحدت کی کامیابیوں کو سراہتے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button