پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

شیعیت نیوز: جی سی یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالب علم نے جرمن سفیر کی تقریر کے دوران غزہ کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔

طالب علم نے جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں صہیونیت مخالف مظاہرے عروج پر

جبکہ احتجاج کے دوران دیگر طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں نعرے لگائے۔

اس پر جرمن سفیر نے کہا کہ اگر آپ نے چیخ و پکار کرنی ہے تو باہر چلے جائیں، آپ بحث کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آ کر بات کریں چیخ و پکار نہیں کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button