پاکستان

صدر رئیسی کا دورہ دونوں ممالک کے رشتے کو تقویت بخشے گا، علامہ رضی جعفر

صدر جعفریہ الائنس نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستانی عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گے، ہم اپنے بھرپور ورثے اور ثقافت کو ایرانی صدر کے ساتھ بانٹنے کے لئے بے چین ہیں۔

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی اور جعفریہ الائنس پاکستان کے اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے۔

اپنے بیان میں صدر جعفریہ الائنس نے کہا کہ حجت الاسلام و المسلمین ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان یقینی طور پر ہماری اقوام کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا اور ہم تعاون اور اشتراک کی نئی راہیں تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر سرکاری تعطیل کے اعلان پر آل سعود کے پروردہ تکفیریوں کا واویلا

علامہ رضی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستانی عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گے۔

ہم اپنے بھرپور ورثے اور ثقافت کو ایرانی صدر کے ساتھ بانٹنے کے لئے بے چین ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button