پاکستان کی اہم خبریں

وطن عزیز کے بیٹے پھر دہشتگردوں کی بھینٹ چڑھ گئے

شیعیت نیوز: پاکستان میں دہشتگردوں کی کارروائیاں تا حال جاری و ساری ہیں ۔

ارض وطن کے باوفا بیٹے اپنے دیس کی مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔

پاکستان کسٹم انٹی سمگلنگ یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں فرائض سرانجام دینے والے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر حسنین شاہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پانچ ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے عوام صدرِِ ایران کے استقبال کیلئے بیتاب ہیں۔علامہ محمد امین شہیدی

دو روز قبل ڈی آئی خان میں ہونے والے حملے میں پاکستان کسٹم انٹی سمگلنگ یونٹ کے انسپکٹر حسنین اور راہگیر سمیت چھ افراد شہید ہوئے۔

انسپکٹر حسنین شاہ کا شمار محکمہ کے قابل افسران میں ہوتا تھا۔

ان  کی نماز جناز آج بروز اتوار شام 5 بجے الیاسی مسجد ٹاون شپ چوک، نواں شہر میں ادا کر دی گئی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button