پاکستان کی اہم خبریں

جو حکمران اسرائیل کو تسلیم کرے گا، وہ اس کا آخری دن ہو گا، لیاقت بلوچ

شیعیت نیوز: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے” لبیک یا اقصیٰ مارچ” سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اہل لاہور کو اس عظیم الشان مارچ پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، آپ نے ملی اور دینی فرض ادا کیا ہے۔ 195

دنوں میں 34 ہزار فلسطین شہید ہو گئے، ایک لاکھ سے زائد لوگوں کیلئے علاج کی کوئی سہولت نہیں ہے، ہسپتال، سکول مارکیٹیں اور بازار برباد کر دیئے گئے ہیں۔

یہ انسانوں کی نسل کشی ہے، لیکن اقوام متحدہ قراردادیں منظور کرتی ہے اور کچھ نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ویٹو پاور نے اقوام متحدہ کو مفلوج کر رکھ دیا ہے۔

پاکستان عالم اسلام کا اہم ایٹمی ملک ہے، غزہ کی عورتیں، بچے شہید ہو رہے ہیں، فلسطینیوں نے دنیا کو بیدار کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ اسرائیل قابل تسخیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خان یونس میں اجتماعی قبر سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ کی مزاحمت نے اسرائیل کو پاگل کر دیا ہے، اس کا پاگل پن اپنے انجام کو پہنچے گا۔

مسلم، غیر مسلم سراپا احتجاج ہیں، امریکہ، برطانیہ اور یورپ میں احتجاج کیا گیا ہے، دنیا میں امن چاہتے ہو تو اسرائیل کو لگام دو۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مودی فاشسزم سر چڑھ کر بول رہا ہے، جب تک کشمیر اور فلسطین آزاد نہیں ہوتے دنیا کو امن نہیں ملے گا۔

عالم اسلام یہ جان لو اگر فلسطین اور کشمیر چلے گئے تو تمہارا انجام برا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر سودے بازی قبول نہیں اسرائیل کو جو حکمران قبول کرے گا اس حکمران کا وہ آخری دن ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button