اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

خان یونس میں اجتماعی قبر سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

شیعیت نیوز: غزہ میں ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے کے کارکنوں نے خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں ایک اجتماعی قبر سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

غزہ کیخلاف چھ ماہ سے جاری صیہونی بربریت کے دوران یہ اجتماع قبر دریافت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صیہونی رژیم امریکی مدد کے بغیر ایران کا سامنا نہیں کر سکتی، ناصر ابو شریف

مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے علاقے سے انخلاء کے دو ہفتے بعد یہ قبر دریافت ہوئی جہاں سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

دوسری طرف غزہ کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ فلسطینی جن میں ایک حاملہ خاتون اور چھ بچے بھی شامل ہیں، شہید ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button