پاکستان

صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر

چیئرمین مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ امت مسلمہ کے اس عظیم رہنما کی راہ میں قوم کے ہر فرد کی نظریں بچھی ہوئی ہیں۔

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی عالم اسلام کی ایک قد آور اور باوقار شخصیت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باطل و غاصب طاقتوں کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ایران کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

عالم اسلام کے ایک نڈر، باشعور، بابصیرت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے متحرک رہنما کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث افتخار و اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے قبل امریکہ کو تکلیف کیوں ہے؟خصوصی رپورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے اس عظیم رہنما کی راہ میں قوم کے ہر فرد کی نظریں بچھی ہوئی ہیں۔

ہم سب دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ایرانی صدر ان کے وفد اور دیگر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button