پاکستان

اسرائیل دہشتگرد ملک ہے، ایران نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی، چوہدری محمد الیاس

پی پی آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے اسرائیل کے دونوں ہاتھ رنگین ہو چکے ہیں، اسلامی ممالک اسرائیل کو فضائی راستہ دینے سے گریز کریں۔

شیعیت نیوز : سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ضلع کوٹلی و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد الیاس نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشگرد ملک ہے۔

ایران نے پوری امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی اب وقت آ گیا ہے سارے اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یہود و ہنود کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کے خون سے اسرائیل کے دونوں ہاتھ رنگین ہو چکے ہیں، تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو فضائی راستہ دینے سے گریز کریں اور فلسطین کی بھرپور مدد کریں انشاءاللہ فتح امت مسلمہ کی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی، یوم انہدام جنت البقیع پر آئی ایس او طالبات کا احتجاج

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنا ظلم و جبر اسرائیل نے فلسطین کے اندر کیا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

اسرائیل کا فلسطین کے اندر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے باوجود فلسطینوں کے حوصلے آج بھی بلند ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ اللہ تبارک و تعالیٰ کی مدد ہے۔

انشاءاللہ وہ ہر صورت میں کامیاب و کامران ہونگے اور اسرائیل نیست و نابود ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ قبل اول کی آزادی ہم ساری امت مسلمہ کا اولین فرض ہے پوری دنیا کی امت مسلمہ کو ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

صہیونی قوتوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ فلسطین جلد آزاد ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button