اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، یوم انہدام جنت البقیع پر آئی ایس او طالبات کا احتجاج

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کی جانب سے 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کاروائی جائز تھی، وزیر اعظم ملائیشیا

احتجاج میں موجود شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر جنت البقیع اورجنت المعلیٰ میں روضہ دختر رسولﷺ حضرت فاطمہ زہراؑ، امام حسن مجتبیؑ، آئمہ اہل بیتؑ، ازواج مطہراتؓ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات کی از سر نو تعمیر کے حق میں اور آل سعود کیخلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر شرکاء سے صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن، معروف مذہبی اسکالر مفتی شہریار داؤد، معروف عالم دین و رہنماء ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان مولانا صادق رضا تقوی اور معروف مذہبی اسکالر عظمیٰ زیدی نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button