پاکستان

8شوال 1926 تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن، علامہ مقصود ڈومکی

8 شوال کو آل سعود نے دختر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بی بی فاطمه الزھراء سردار جنت امام حسن مجتبی و آل رسول کے روضہائے مقدسہ جنت البقیع کو شرک کا فتویٰ لگا کر شہید کیا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر خطاب کیا۔

کہا  کہ 8 شوال 1344 ھجری کو سعودی عرب کے بادشاہ عبدالعزيز بن سعود نے جنت البقیع میں اہلیبیت و اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مزارات مقدسہ منھدم کرا دیئے ۔

آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کی بے احترامی کی۔

بنی امیہ و بنی عباس نے آل رسول کو شھید کیا اور آل سعود نے آل رسول کی قبروں کی بے احترامی کی اور مزارات کو منھدم کر دیا ۔

تقریبا سو سال گزر چکے مگر آل سعود تعمیرات کی اجازت نہیں دے رھی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت جنت البقیع کی بحالی کیلئے سفارتی سطح پر اقدامات اٹھائے،سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کا مطالبہ

آل سعود نے اس قبیح فعل سے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔

حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا۔

جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی، اور فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصیٰ سے خیانت کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button