اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت جنت البقیع کی بحالی کیلئے سفارتی سطح پر اقدامات اٹھائے،سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کا مطالبہ

یہ امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، میں حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جنت البقیع کی بحالی کے لئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے۔

شیعیت نیوز: 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنت البقیع حرم نبوی ص کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔

جنت البقیع اہلبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کرام کا مدفن ہے۔

بقیع کا قبرستان سب سے پہلا قبرستان ہے جو رسول ص اسلام کے حکم سے مسلمانوں کے ذریعے تاسیس کیا گیا تھا اور یہ قبرستان اسلام کے قدیمی ترین اور ابتدائی آثار میں سے ہے۔

یہ امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، میں حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جنت البقیع کی بحالی کے لئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 8شوال یوم انہدام جنت البقیع،دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی’آل سعود مردہ باد ‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا

انہوں نے کہا کہ خاندان رسالت کی برگزیدہ ہستیوں کے روشنی اور سائے سے محروم مزارات مقدسہ امت مسلمہ کے لیے رنج و الم کا باعث ہیں۔

جنت البقیع چونکہ عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے اور جنت البقیع کی تعمیر اور حرمت و تقدس کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ ایک عرصہ سے اسلامی دنیا کی اکثریت کی طرف سے کیا جا رہا ہے اس لئے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنائیں

اور مسلمانوں کے دلوں میں موجود غم اور خلش کا مداوا کریں، مقدس ہستیوں کے مزارات ایک قابل قدر اسلامی ورثہ ہیں

اور کس کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پابندیاں لگائے یا انہیں ختم کرنے جیسے اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button