اہم ترین خبریںدنیا

8شوال یوم انہدام جنت البقیع،دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی’آل سعود مردہ باد ‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا

جنت البقیع کے انہدام ، آل رسول (ص) ، امہات المؤمنین اور صحابہ کرام کی قبروں کی توہین اور انھیں شہید کرنے کے بعد سعودی عرب کے جاہل و نادان حکمرانوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے مزید نمایاں ہوگيا۔

شیعیت نیوز: جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع اہم قبرستان ہے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے  اہل بیت علیھم السلام ،امہات المومنین، القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبریں موجود ہیں۔

ان مطہر اور مبارک قبروں کو آل سعود نے 8 شوال 1344 ہجری قمری مطابق 1925 عیسوی میں بے حرمتی کرتے ہوئے شہید کردیا تھا۔

جنت البقیع کے انہدام ، آل رسول (ص) ، امہات المؤمنین اور صحابہ کرام کی قبروں کی توہین اور انھیں شہید کرنے کے بعد سعودی عرب کے جاہل و نادان حکمرانوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے مزید نمایاں ہوگيا۔

آل سعود اور وہابی تکفیری دہشت گردوں نے یہ سیاہ کارنامہ 8 شوال 1344 ہجری قمری میں انجام دیا۔ انھوں نے یہ مجرمانہ عمل اسلامی تعلیمات کی آڑ میں انجام دیا ، جبکہ اہلسنت علماء اور شیعہ علماء قبور کی تعمیر اور ان کی حرمت کے قائل ہیں ۔

شیعہ اور سنی علماء اور دانشور انبیاء، اولیاء، اوصیاء ، صحابہ کرام ، آئمہ معصومین (ع) اور امہات المؤمنین کی قبور کی بے حرمتی کو جائز نہیں سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں یوم انہدام جنت البقیع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا احتجاج

وہابی تکفیریوں  نے اہلسنت کا لبادہ اوڑھ کر جنت البقیع میں انبیاء، اولیاء، اوصیاء ، صحابہ کرام ، آئمہ معصومین (ع) اور امہات المؤمنین کی قبور کو شہید اور منہدم کردیا۔

وہابیوں کے اس اقدام کی سن 1344 ہجری سے لیکر آج تک مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

عالم اسلام میں 8 شوال کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

جنت البقیع مدینہ کا سب سے پہلا اور قدیم اسلامی قبرستان ہے۔

شیعہ اماموں میں سے چار آئمہ(ع)، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ، صحابہ کرام اور تابعین میں سے کئی اکابرین اسلام اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button