پاکستان کی اہم خبریں

اسرائیل ناجائز ریاست ہے،ایران کے حملے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،لیاقت بلوچ

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران کو بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق ہے۔ اسرائیل ایک دہشت گرد اور ناجائز ریاست ہے۔

اسرائیل عالمی امن کے لیے بہت ہی خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے جس نے ایران کو بار بار ٹارگٹ کیا ہے اور دمشق میں ایرانی سفارت خانے کو ٹارگٹ کر کے انسانوں کو شہید کیا۔

اس کے بعد تو فطری بات ہے کہ کوئی ملک زندہ رہنا چاہتا ہے تو کوئی نہ کوئی کاروائی کرنا ہوتا ہے اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ایران نے اپنا حق استعمال کیا اور اسرائیل کاجو تکبر اور غرور تھا اس کو توڑا۔

ہم ایران کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس موقع پر جو امریکہ کے صدر بائیڈن نے اس بات کو سمجھ لیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کی ہے ان کی ناجائز سرپرستی کی وجہ سے آج اسرائیل ہر جگہ رسوا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ، النصیرات کیمپ میں شدید جھڑپ،سرایا القدس کے راکٹ حملے

پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے کمزور موقف کا اظہار کیا گیا ہے اور اس پر پاکستان کے عوام مشتعل ہیں اور پاکستان کے عوام ناراض بھی ہیں۔

اس مرحلے پر گومگو کی بجائے پاکستان کی حکومت اور پالیسی سازوں کو اسرائیل کی کاروائی کی واضح مذمت کرنی چاہئے اور اس کی جارحیت اور منہ زوری کو توڑنے کے لئے ہونے والے اقدامات کی پوری طرح پشت پناہی کرنا چاہئے۔

جس طرح افغانستان نے ایران کے حملے کا خیر مقدم کیا ہے وہ احسن اقدام ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان سفارتی محاذ پر عالم اسلام کے اتحاد کے لیے بھی اور فلسطینیوں کو ظلم اور جبر سے نجات دلانے کے لیے بھی ایک موثر کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button