غزہ، النصیرات کیمپ میں شدید جھڑپ،سرایا القدس کے راکٹ حملے

16 اپریل, 2024 16:02

شیعیت نیوز: غزہ کے النصیرات کیمپ کے شمال میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع ملی ہے۔

صیہونی رجیم کے طیاروں نے النصیرت میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں:طوفان الاقصی، القدس بریگیڈ کا صہیونی فوجی مرکز پر شدید حملہ

جب کہ اس دوران فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے عمر القاسم کی بٹالین کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں صیہونی بستی سدیروت اور غزہ کے آس پاس کے قصبوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے غزہ کے التفاح محلے پر صیہونی رجیم کے حملوں کے دوران 8 فلسطینیوں کی شہادت سے آگاہ کیا ہے۔

10:11 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top