عید کے بعد جلسے ہونگے، ہم اپنا حق حاصل کرینگے، سینیٹر راجا ناصر عباس جعفری

09 اپریل, 2024 14:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہوں گی۔

ہم اپنا حق حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں ہم نے بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بم دھماکے،کئی افراد جاں بحق، متعدد زخمی

انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کروائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔

6:50 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top