پاکستان

زیادتی کے واقعات میں علماء، والدین اور ریاست مجرم ہیں، انجینئر محمد علی مرزا

انجینئر محمد علی مرزا نے حالیہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کے اصل مجرم دونمبر علماء، والدین اور ریاست ہیں۔

شیعیت نیوز : انیجینئر محمد علی مرزا نے اپنی ایک ویڈیو میں حالیہ زیادتی کے مسائل پر تبصرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہر مدرسے کا مسئلہ ہے۔

اصل مجرم ایسے نام نہاد علماء ہیں، جو دین پڑھتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کی جڑ ہمارے مدرسوں میں سرایت کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہلم میں مدرسے کے طلبا سے زیادتی کا مرتکب مولوی گرفتار

ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہیئے کہ بچوں کی حفاظت کریں، اور اپنی سرپرستی میں انہیں تعلیم دلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بھی مجرم ہے، ملزمان کو نشان عبرت بنائے اور قانون کی پاسداری کرے تاکہ آنے والے دور میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

انہوں نے ابوبکر معاویہ سمیت ایسے تمام مولویوں کو بدقسمتی کی علامت کہا اور ایسے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاموں کے بعد یہ ختم نبوت کے ٹھیکیدار بن جاتے ہیں، ان کو چاہیئے کہ پہلے خود پر اسلام کو نافذ کریں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button