جہلم میں مدرسے کے طلبا سے زیادتی کا مرتکب مولوی گرفتار

08 اپریل, 2024 20:45

شیعیت نیوز : جہلم کے علاقے دینہ میں مدرسےکے طالب علموں سے زیادتی کے الزام میں معلم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مدرسےکے معلم کے خلاف 10 طالب علموں سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایک 14 سالہ طالب علم کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غلطی اور حماقت کا شکار ہوگیا، سید حسن نصراللہ

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالب علموں کی عمریں 12 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق طالب علموں کو گزشتہ کئی ماہ سے ملزم زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سول جج کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

3:15 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top