لبنان

اسرائیل غلطی اور حماقت کا شکار ہوگیا، سید حسن نصراللہ

لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ دشمن ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بارے میں اپنے اندازوں میں غلطی اور حماقت کا شکار ہوگیا اور یہ مسئلہ ایران کے موقف اور اس ملک کی جانب سے متوقع ردعمل سے ظاہر ہوا ہے۔

شیعیت نیوز : لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ دشمن ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بارے میں اپنے اندازوں میں غلطی اور حماقت کا شکار ہوگیا۔

یہ مسئلہ ایران کے موقف اور اس ملک کی جانب سے متوقع ردعمل سے ظاہر ہوا ہے۔

امریکہ، اسرائیل اور پوری دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ ایران کا ردعمل حتمی ہے اور یہ اس ملک کا حق ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ دشمن نے کھلی جنگ کا اعلان کر رکھا ہے اور ایرانی افواج پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ ایرانی مشیروں کو نشانہ بنا رہا ہے جنہوں نے خطے میں مزاحمت کے لئے عظیم خدمات انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام، داعش کی ذیلی شاخوں کے درمیان تصادم، 17 ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مزاحمت کی سطح پر خطے میں موجود فوجی مشیروں کے کردار کو سمجھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دشمن نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایرانی مشیروں کو شام سے نکال باہر کرنا ہے لیکن اس مقصد کے لیے جو خون بہایا گیا۔

اس کے باوجود وہ اسے حاصل نہ کرسکا اور وہ فلسطین اور لبنان میں مزاحمت اور شام کی حمایت میں مزید ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعوے کہ ایران شام میں فیصلہ ساز ہے کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے اور جنگ کے دوران ایران کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد فتنہ گروں، دہشت گردوں اور اسرائیلیوں کو خطے پر غلبہ پانے سے روکنے کے لیے تھی۔

یہ ایک مقدس فریضہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button