اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصراللہ ایرانی قونصل خانے کے شہداء کی تقریب سے خطاب کریں گے

شیعیت نیوز: سید حسن نصر اللہ بیروت کے مقامی وقت کے مطابق آج شام کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

اسرائیلی حکومت نے گزشتہ پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رہبر انقلاب اسلامی سے طالبعلموں اورطلبا تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات

جس کے نتیجے میں عمارت مکمل تباہ اور اس کے اندر موجود تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کی رات اسرائیلی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران جوابی کاروائی کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button