اہم ترین خبریںایران

رہبر انقلاب اسلامی سے طالبعلموں اورطلبا تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام ملک کے تقریبا تین ہزار طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

آج سے بہتر کل کو ہدف قرار دیا اور اس بنیادی ہدف کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی مادی و معنوی پیشرفت کے لیے اسٹوڈنٹس اور اسٹوڈنٹ یونینوں کو نئی نئی تجاویز اور جدت عمل پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عالم کی تربیت، علم کی پیداوار اور ان دونوں باتوں کو سمت عطا کرنا، یونیورسٹی کے تین اصلی فرائض ہیں۔

انھوں نے اسٹوڈنٹس کے ماحول کی فطرت کو شاداں، فرحت بخش، ہیجان انگيز، اشتیاق آمیز اور چیلنجنگ بتایا۔

اس ملاقات میں طلبہ یونینوں کے نمائندوں کی طرف سے پیش کی گئی باتوں پر کام کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہر تجویز میں فکری اور تجزیاتی گہرائی ہونے کے ساتھ ہی اسے حقیقت پسندانہ اور پختہ ہونا چاہیے اور مشکلات کو برطرف کرنے میں معاون ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، یمن

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ علمی لحاظ سے بھی اگرچہ پہلوی دور میں یونیورسٹیوں میں اچھے اور مفید اساتذہ تھے لیکن یونیورسٹیوں سے قابل اعتماد علمی، سائنسی، صنعتی اور تکنیکی پروڈکٹس حاصل نہیں ہوتے تھے۔

انھوں نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں کہا کہ اسٹوڈنٹ یونینوں سے بڑی توقعات ہیں۔رہبر انقلاب نے ان سے کچھ سفارشیں کیں۔

انھوں نے بعض یونیورسٹیوں کی ایسی کوششوں پر تنقید کی جن میں ایرانی اسٹوڈنٹس کا تشخص مغرب کی تقلید پر منحصر بتایا جاتا ہے۔

انہوں کہا کہ اسٹوڈنٹ یونینوں کو اس طرح کی کوششوں کے مقابلے میں بھرپور طریقے سے ڈٹ جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button