کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگرد ابوبکر معاویہ کی ریاستی اداروں کو دھمکیاں
کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کا تکفیری دہشتگرد ابوبکر معاویہ جو کہ حال ہی میں بچوں سے زیادتی کے کیس میں گرفتار ہوا تھا، رہا ہوتے ہی ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے لگا

شیعیت نیوز : فیصل آباد کے علاقے تاندیانوالہ میں کمسن طالبعلم سے کالعدم سپاہ صحابہ کے ابوبکر معاویہ نے جنسی زیادتی کی تھی۔
ورثا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی سپاہ صحابہ کے ابوبکر معاویہ کی گرفتاری کے بعد کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس افسر کی جانب سے ابوبکر معاویہ کی سرزنش کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ناصبی ابتسام الہیٰ ظہیر نے تاندیانوالہ میں متاثرہ بچے کے خاندان سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان سے ڈی این اے کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
ابتسام الہیٰ نے ورثا کو دباو میں لاکر اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ ابوبکر معاویہ درج مقدمہ کو غلط فہمی قرار دیکر خارج کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی اقتداء میں دمشق حملہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا
جس کے بعد متاثرہ بچے کے والدین کو بھاری رقم دیکر خاموش کروایا گیا تھا۔
رہا ہونے کے بعد تکفیری دہشتگرد ابوبکر معاویہ کا ویڈیو بیان جاری ہوا جس میں وہ ریاستی اداروں، پولیس و نظام عدالت کو دھمکیاں دیتا رہا۔
جس پر عوام نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے فتنے کو عدالت کے کٹہرے میں لا کر عبرت کا نشان بنایا جائے، تاکہ معاشرے میں ایسے شدت پسند اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو۔
سوشل میڈیا پرعوام کا کہنا تھا کہ معاشرے کو محفوظ بنانا ریاستی اداروں کا فریضہ ہے، اگر ریاستی ادارے اس سے محفوظ نہیں تو عام عوام کیسے محفوظ ہوگی؟
۔