اہم ترین خبریںعراق

عراقی مقاومت کا صہیونی تنصیبات پر دوسرا حملہ

شیعیت نیوز: مقاومت اسلامی عراق نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے انتہائی اہم اور حساس مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق دشمن کی تنصیبات پر حملے کے لئے ڈرون طیارہ استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:طوفان الاقصی کی برکت سے اس سال عالمی یوم القدس منفرد ہوگا، حسن نصراللہ

اس سے پہلے چند گھنٹے پہلے تنظیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقاومتی جوانوں نے رامات ڈیوڈ ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقاومت اسلامی غزہ کی حمایت میں صہیونی حکومت پر حملے جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button