اہم ترین خبریںلبنان

طوفان الاقصی کی برکت سے اس سال عالمی یوم القدس منفرد ہوگا، حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے "منبر القدس” اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسندوں نے فلسطین اور مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں طوفان برپا کردیا ہے جو وقت کے ساتھ مزید وسیع اور طاقتور ہوگا۔

طوفان الاقصی نے صہیونی حکومت کی بنیادوں کو ہلادیا ہے۔ اس زلزلے میں دنیا میں صہیونی حکومت کی جعلی شان و شوکت تباہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مقاومت کی کامیابیاں قابل قدر ہیں جبکہ غرب اردن میں بھی غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اس سال طوفان الاقصی کی برکت سے عالمی یوم القدس گزشتہ سالوں سے منفرد اور اہمیت کا حامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے فلسطینی عوام اور مقاومت کی حمایت میں استقامت کا مظاہرہ کیا۔ شام نے بھی خطرات میں گھرے مجاہدین کے ساتھ تعاون کیا جو قابل قدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قدس کی پکار، اس سال کا یوم القدس الگ ہی قسم کا ہوگا

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی ہے۔

صہیونی مظالم کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مقاومت ہے۔ ہم نے اسی ہدف کے تحت طوفان الاقصی برپا کردیا ہے جو کہ ہمارا وظیفہ ہے۔

یوم القدس کے دن امریکہ اور اسرائیل کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے کیونکہ ذرائع ابلاغ میں دشمن کی جانب سے حقائق کو برعکس دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خطے کے بعض منافقین غزہ میں ہونے والے جانی نقصانات کو زیادہ نمایاں کرکے مقاومت کو ملنے والی کامیابیاں چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button