اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی میزبانی میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی بڑی بیٹھک، گرینڈ الائنس تشکیل

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ گرینڈ الائنس تشکیل دے دیا جس کی سربراہی محمود اچکزئی کو دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز:سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی بڑی بیٹھک ہوئی۔

گرینڈ الائنس کا پہلا باضابطہ اجلاس مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عبّاس کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں گرینڈ الائنس کی تشکیل اور حالیہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ گرینڈ الائنس تشکیل دے دیا جس کی سربراہی محمود اچکزئی کو دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الائنس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود اچکزئی سربراہی کریں گے اور وہ تین دن کے اندر مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کر کے الائنس میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ رقم!علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے سے ہی حکومت کے خلاف جانے کی کال دے چکے ہیں،  محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرے گی۔

اجلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر خان، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان ، مرکزی رہنما پی ٹی آیی اسد قیصر ،قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربرہا اختر جان مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button