تاریخ رقم!علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب
تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے باہمی مشاورت سے مساوری نشستوں پر عملدرآمد کے نتیجے میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب صوبہ پنجاب کی جنرل نشست پر ایوان بالا سینٹ کے نمائندہ منتخب ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر ایوان بالا کے انتخاب میں حصہ لینے والے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تحریک انصاف کی حمایت سے بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہو گئے ہیں۔
ان کی کامیابی پر سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینیٹر کے مضبوط امید وار
تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے باہمی مشاورت سے مساوری نشستوں پر عملدرآمد کے نتیجے میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب صوبہ پنجاب کی جنرل نشست پر ایوان بالا سینٹ کے نمائندہ منتخب ہوئے ہیں۔
یاد رہے مجلس وحدت مسلمین قومی اور صوبائی اسمبلی میں بھی ایک ایک نشست کے ساتھ اہم کامیابیاں حاصل کرچکی ہے۔