اسلام آباد،بری امام یوم علی ع کے جلوس پہ پولیس کا دھاوا ،شدید شیلنگ

01 اپریل, 2024 20:27

شیعیت نیوز:یوم علی ع کا سالانہ جلوس بری امام کے علاقے میں رات نو بجے برآمد ہونا تھا ۔

بری امام اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے یوم علی ع کے جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔

بری امام ، گرد ونواح اور اسلام آباد و راولپندی بھر سے عزادار کثیر تعداد میں جلوس میں شامل تھے۔

جلوس برآمد ہو چکا تھا جب پولیس نے عزاداروں پہ شیلنگ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق جلوس میں شدید شیلنگ سے عزاداروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈیبلیو ایم کی قرار داد پر یوم القدس سرکاری سطح پرمنانے کا فیصلہ پاکستانیوں کے جزبات کی ترجمانی ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

علاقہ بھر میں فضا میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور عوام الناس میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔

مومنین کا کہنا ہے کہ ہر ایک شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور سب کو اپنے انداز سے عبادات کرنے کا حق ہے ۔

لیکن اسلام آباد پولیس نے معصوم اور بے گناہ عزاداروں پہ دھاوا بول کے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں ۔

اس سے قبل گزشتہ سالوں میں بھی یوم علی ع کا جلوس روکنے کی مذموم کوششیں کی جا چکی ہیں ۔

عزاداروں نے جلوس میں رکاوٹ کو آزادی اظہار اور عقائد پہ حملہ قرار دیا ۔

مومنین نے لبیک یا حسین اور یا علی کے نعرے لگاتے ہوئے اعلان کیا کہ عزاداری کو محدود کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے ۔

8:30 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top