یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی قرار داد قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے مطالبہ پر منظور
شیعیت نیوز: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان میں چ کے رکن حمید حسین نے ارکان کی جانب سے مشترکہ مطالبہ کیا کہ جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔
غزہ میں اسرائیلی ظلم و جبر بڑھ رہا ہے بچے اور دیگر فلسطینی گھاس اور پتے کھا رہے ہیں ۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس معاملے پر قرار داد منظور کر چکے ہیں تاہم ارکان کی طرف سے ایوان میں حکومت سے عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر حمید حسین نے پارلیمنٹ میں پہلی قرار داد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ
پاکستان میں سرکاری سطح پر یوم القدس منایاجائے۔
قرارداد کے متن کے مطابق قومی اسمبلی کا ایوان غزہ اور دیگر فسلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے ۔
اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق فوری سیزفائر کیا جائے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان سیاسی،سفارتی اقتصادی سمیت دیگر ذرائع سے مظلوم فسلطینیوں کی مدد کرے۔
اور عالمی برادری انسانی بنیادوں پر امداد کی مکمل بحال اور غزہ کے محاصرے کے مکمل خاتمہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایوان میں 40ہزار شہدائے فلسطین کے کیلئے سورہ فاتحہ کی بھی تلاوت کی گئی۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے قرار داد میں مطالبہ کیا کہ جمعۃ الوداع کو فلسطینیوں کی حمایت میں یوم القدس منایا جائے۔
اور سفارتی مشن اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام بھی کرے۔







