دنیامقبوضہ فلسطین

اسرائیل نےغزہ میں انسانی حقوق،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی : برطانیہ

شیعیت نیوز: ایلیشیا کرنس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس قسم کے اقدامات سے اسرائیل اور برطانیہ کی سلامتی کے لئے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

حکومت برطانیہ کو صلاح دے دی گئی ہے کہ اسرائیل کو فوجی ہتھیار فراہم کرنا بند کر دیا جائے ورنہ برطانیہ کی حکومت پر بھی انسان دوستانہ اصول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے جیسے الزامات لگ سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں برطانیہ کے جسٹس جفری نائس نے بھی اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس بات کا جاننا برطانوی عوام کا قانونی حق ہے کہ ایوان نمائندگان کے وکلا نے حکومت کو کس طرح کی قانونی مشاورت فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو تسلیم کیا تو پاکستان میں رہنا دوبھر کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اگر برطانیہ کی حکومت کو یہ واضح پیغام پہنچ گیا ہے کہ جو کچھ غزہ میں پیش آ رہا ہے وہ غیر قانونی ہے تو اس غیر قانونی عمل میں برطانیہ بھی شریک جرم شمار ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کوئی سادہ نہیں ہے بلکہ کسی بھی ملک کی حکومت کے لئے بڑی مشکل بن سکتا ہے۔

جبکہ خود برطانیہ کی حکومت کے لئے تو بہت سے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button