پاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کو تسلیم کیا تو پاکستان میں رہنا دوبھر کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

شب یکجہتی غزہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر امت مسلم کے حکمرانوں میں غیرت ہوتی تو ایک بھی فلسطینی بچہ شہید نہیں ہوتا، حکمران سن لیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں، ہم غیرت کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر ہونے والی عظیم الشان اور تاریخی ”شب یکجہتی غزہ“ اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوئی۔

لاکھوں شرکاء شریک ہوئے جن میں مرد و خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے۔

رات گئے تک جاری شب میں فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ، خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک الھم لبیک، لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

شب یکجہتی غزہ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بمباری،متعدد افراد شہید

حافظ نعیم الرحمٰن نے شب یکجہتی غزہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امت مسلم کے حکمرانوں میں غیرت ہوتی تو ایک بھی فلسطینی بچہ شہید نہیں ہوتا۔

حکمران سن لیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں، ہم غیرت کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔

اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کریں گے تو پاکستان میں رہنا دوبھر کر دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button