پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کا جماعت اسلامی سے رابطہ

شیعیت نیوز: قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔

لیاقت بلوچ اور اسد قیصر نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جہدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایجنسیوں پر عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام، جماعت اسلامی کا مطالبہ تحقیقات

ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جدوجہد اور ایثار کی قدر کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔

قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button