Uncategorized

ایجنسیوں پر عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام، جماعت اسلامی کا مطالبہ تحقیقات

مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے پہلے خطاب میں غزہ میں دہشتگری کی مذمت نہ کرکے قوم کو مایوس اور بے حسی کی انتہا کر دی۔

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ عدلیہ میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا الزام سنگین مسئلہ ہے، تحقیقات ہونی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد کراچی کے علاقے شاہین کالونی میں دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ دین سے دوری اور اللہ کی نافرمانیوں کی وجہ آج فلسطین، کشمیر سمیت دنیا میں خونِ مسلم پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔

فلسطین میں انسانیت کے قتل عام پر پتھر دل مسلم حکمرانوں سمیت دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے پہلے خطاب میں غزہ میں دہشتگری کی مذمت نہ کرکے قوم کو مایوس اور بے حسی کی انتہا کر دی۔

ملک اس وقت انارکی کے دھانے پر کھڑا ہے، بشام میں دشتگری کا واقعہ اور سندھ میں ڈاکو راج حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ و ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر آصف زرداری سے ایرانی و فلسطینی سفراء کی ملاقات

ملکی بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کرنے کے باوجود عوام امن کو ترس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان قرآن اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، جس نے بھی ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے، ان کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button