حزب اللہ نے اسرائیل سے اپنے شہیدوں کا انتقام لے لیا
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت میں مزاحمتی فورسز نے، لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع مغربی الجلیل علاقے کی جانب تقریبا بیس میزائلوں اور راکٹوں سے یلغار کی ہے۔
نسل کشی کرنے والی صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر لبنان کے تازہ میزائل اور راکٹ حملے، جنوبی لبنان پر اس غاصب حکومت کے حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام زور و شور جاری
جنوبی لبنان میں طیرحرفا اور الناقورہ بستیوں پر نسل کش اسرائیلی حکومت کے حملوں میں چار مجاہدین ، دو امدادی کارکن اور ایک شہری شہید ہوا تھا۔







