غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام زور و شور جاری

شیعیت نیوز: فلسطینی حکومت کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے الشفاء اسپتال میں دو سو سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں اور پانچ ڈاکٹروں و میڈیکل عملے کو شہید کردیا ہے۔
فلسطینی حکومت کے میڈيکل سیل نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس طبی مرکز کے تقریبا ایک ہزار افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
صیہونی حکومت، فلسطینی مجاہدین کی موجودگی کے بہانے گذشتہ پیر سے اب تک الشفاء اسپتال کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالم اسلام کا فرض ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کی حمایت کرے، باقر قالیباف
اس رپورٹ کے مطابق الشفاء اسپتال کے میڈیکل عملے اور بیماروں کو یا بمباری کا خطرہ در پیش ہے یا اس سے نکلنے پر تفتیش، تشدد اور موت کا سامنا ہے۔
غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا سیل نے امریکہ کو غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کا شریک قراردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان اقدامات کی پوری ذمہ داری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے اور جرائم شروع ہونے کے بعد سات اکتوبر سے اب تک بتیس ہزار پانچ سو بائیس فلسطینی شہید اور چوہتر ہزار نو سو اسّی افراد زخمی ہوچکے ہيں جن میں اکثر بچے اور خواتین ہيں۔