مقبوضہ فلسطین

کوئٹہ، فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے بائک ریلی کا انعقاد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے

المصطفیٰ اسکاؤٹس کیجانب سے منعقدہ بائک ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف نعرے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس پر بھی احتجاج کرینگے۔

شیعیت نیوز : مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم کی مذمت کرنے کے لئے المصطفیٰ اسکاؤٹس کوئٹہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن سے علمدار روڈ تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

بائک ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامعہ مسجد ہزارہ ٹاؤن سے ہوا۔

جس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے فلسطین اور پاکستانی پرچم اٹھائے تھے۔

شرکاء نے اس موقع پر فلسطین کی حق میں اور اسرائیل کے خلاف متعدد نعرے لگائیں۔

امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بلند کرکے فلسطین میں جاری مظالم کی بھی مذمت کی گئی۔

شرکاء نے کہا کہ ریلی کا مقصد فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام زور و شور جاری

یوم القدس سے قبل بھی عوام الناس کو مظلوم فلسطینیوں کی یاد رہنی چاہئے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف ہر طریقے سے آواز بلند کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر بھی نوجوانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button